سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے، اسد مگسی

سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے، اسد مگسی

ڈی سی میانوالی کی زیر صدارت اجلاس، واجبات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا

میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنراسد عباس مگسی کی زیر صدارت مختلف ریوینیو معاملات کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز میانوالی، عیسیٰ خیل، پپلاں اور ریوینیو و پلس پراجیکٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی، ای گرداوری، کھیوٹ موٹیشن اور پلس پراجیکٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے اور مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں