ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا شیڈول جاری
خوشاب (نمائندہ دنیا)ایگزیکٹو انجینئر فیسکو ڈویژن جوہرآباد نے 5، 7، 12 اور 14 جنوری کو ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق 5 جنوری کو سیٹلائٹ ٹاؤن، سرگودھا روڈ، گنجیال، پدھراڑ، ہڈالی آدھیکوٹ؛7 جنوری کو سول لائن، کٹھہ سگھرال، قائدآباد سٹی، پیل، جابہ، اوبھل، مٹھہ ٹوانہ، نورپور؛12 جنوری کو سیٹلائٹ ٹاؤن، سرگودھا روڈ، گنجیال، پدھراڑ، وٹو، ہڈالی آدھیکوٹ؛جبکہ 14 جنوری کو سول لائن، کٹھہ سگھرال، قائدآباد سٹی، پیل، جابہ، اوبھل، مٹھہ ٹوانہ اور نورپور تھل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔