قائدآباد میں 12 ایکڑ رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

قائدآباد میں 12 ایکڑ رقبہ پر سپورٹس  کمپلیکس بنانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ  نے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

قائدآباد(نمائندہ دنیا)وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قائدآباد میں 12 ایکڑ رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ سے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

سپورٹس آفیسر نعمان سعید نے سائٹ وزٹ کیا جہاں پر محکمہ مال نے جگہ کی نشاندہی کی، میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال،نیزہ بازی کے گراؤنڈز ،بیڈ منٹن کورٹ بنائے جائیں گے ،یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ کرم الٰہی بندیال کی تحصیل قائدآباد کے نوجوانوں کے لئے خصوصی کاوش کا نتیجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں