عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی پہچان ہیں:شجاع الرحمن ٹیپو
خوشاب (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں۔۔۔
ان شاء اللہ مسلم لیگی قیادت اپنی اس شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرے گی۔جوہرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہی اس نظریاتی جماعت کا اصل سرمایہ ہے ، اسی لیے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور قومی استحکام کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی روایت قائم رکھی ہے اور آئندہ بھی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔