کندیاں میں 15 سال سے سلاٹر ہاؤس غیر فعال، شہریوں کی صحت داؤ پر
کندیاں (نمائندہ دنیا)مقامی اور تحصیل انتظامیہ کی مسلسل غفلت اور نااہلی کے باعث کندیاں میں 15 سال قبل قائم کیا جانے والا سرکاری سلاٹر ہاؤس تاحال فعال نہ ہو سکا۔۔۔۔
جو اس وقت کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ۔سلاٹر ہاؤس کی عدم فعالیت کے باعث قصابوں نے گھروں کو غیر قانونی ذبح خانے بنا لیا ہے ، جہاں لاغر اور بیمار جانور ذبح کر کے شہر میں گوشت فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور بیمار جانوروں کے گوشت سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، تاہم متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کو فوری فعال کیا جائے۔