مڈھ رانجھا اور گردونواح میں شدید دھند ،حد نگاہ انتہائی کم
ڈرائیور ز کو گاڑیاں چلانے میں مشکلات کا سامنار ہا ، موٹر وے بند رہی ۔۔۔۔
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح میں شدید دھند چھائی رہی ،حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے آمد روفت بھی متاثر رہی۔مڈھ رانجھا اور گردونواح میں جمعرات کی رات کو شدید دھند چھاگئی جوجمعہ والے دن بھی دھند کا راج رہا ،دن بھر مطلع ابر آلود رہا۔دھند چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ۔شدید دھند کی بناء پر ٹریفک کیلئے موٹر وے بند رہی دھند میں ڈرائیور ز کو گاڑیاں چلانے میں مشکلات کا سامنار ہا ۔آمد روفت متاثر ہونے سے ضروری سفر کرنے والے مسافروں کو مسائل درپیش رہے ۔