پرمحکمہ شہری دفاع کے زیرا ہتما م ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ
میانوالی (نامہ نگار )سیکرٹر ی داخلہ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی کی ہدایت پرمحکمہ شہری دفاع کے زیرا ہتما م ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلہ میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیو ٹ میانوالی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔
۔سول ڈیفنس آفیسر میانوالی شاہد پرویز نے ادارہ کی طالبات اور اساتذہ کو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں خود کو محفوظ رکھنے اور فسٹ ایڈ کے حوالہ سے تربیت دی۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر شہری دفاع کا محکمہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور فیکٹری ورکرز کے ملازمین کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت کے مواقع فراہم کررہا ہے ۔