ڈویژن میں پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمائش کی خلاف ورزی، نوٹس لینے کا مطالبہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے واضح احکامات کے باوجود سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے پیٹرول پمپوں پر اوزان و پیمائش کے چیک اینڈ بیلنس کا تسلسل قائم نہیں ہے ۔
ذرائع کے مطابق چند ایک کاروائیوں کے بعد ارباب اختیار خاموش ہو جاتے ہیں جبکہ مالکان اپنے ملازمین کے ذریعے قوانین کی خلاف ورزی معمول بنا چکے ہیں۔خفیہ چیکنگ کے دوران متعدد پیٹرول پمپ کم مقدار میں پیٹرول فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ، تاہم انٹر پرائزز حکام نے ساز باز کر کے خاموشی اختیار کر لی۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ارباب اختیار فوری طور پر نوٹس لیں اور ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اور موثر حکمت عملی اختیار کریں۔