سید محمد اواب الرحمن کی کم عمری میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کورس میں نمایاں پوزیشن
بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کے ہونہار سپوت نے پاکستان کا نام روشن کر دیا عامر ضمیر شاہ کے صاحبزادے سید محمد اواب الرحمن نے کم عمری میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے۔
ورلڈ ریکارڈ قائم کیا اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔اس شاندار کامیابی پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال جناب مدثر ممتاز ہرل صاحب نے سید محمد اواب الرحمن کو اپنے دفتر میں مدعو کیا، ان کی غیر معمولی محنت اور قابلیت کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازتے ہوئے شاباش دی۔