پنجاب حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کر رہی :ملک عطااﷲ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ جنرل سیکرٹری حافظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کر رہی ہے۔
پیرا فورس نے تحویل میں لی گئی ریڑھیاں تا حال واپس نہیں کی جسکی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے ہیں انھوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری قبضے میں لی گئی ریڑھیاں واپس کرے تاکہ ریڑھی بان اپنے گھروں کا چوہلا چلا سکیں جبکہ متاثرہ ریڑھی بانوں نے کہا ہے کہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کاروبار نہیں کر سکتے جبکہ بھیک مانگ نہیں سکتے انھوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھیک بھی نہیں دے گا کہ ہٹا کٹا ہو کر بھیک مانگ رہا ہے ۔