پپلاںمیں کارروائی، 2 رکنی مویشی و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

پپلاںمیں کارروائی، 2 رکنی مویشی و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

کندیاں (نمائندہ دنیا )تھانہ پپلاں پولیس نے دو رکنی مویشی و موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔ ملز م محمد رمضان ولد شیر محمد اور محمد شکیل ولد شیر محمد، سکنائے دوآبہ۔۔۔

 پپلاں کے مختلف علاقوں میں مویشی اور موٹر سائیکل چوری کے 4 مقدمات میں ملوث تھے ۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کے نوٹس کے بعد ایس ڈی پی او پپلاں محمد اوصاف واہلہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر سلیم اللہ خان اور ان کی ٹیم نے خصوصی کاروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 موٹر سائیکل، 6 بکرے و بکریاں اور ان کی مالیتی رقم تقریباً 3 لاکھ روپے برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں