نو تعینات کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پرسوں سے فیلڈ ورک کا آغاز کرینگی

 نو تعینات کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پرسوں سے فیلڈ ورک کا آغاز کرینگی

نو تعینات کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پرسوں سے فیلڈ ورک کا آغاز کرینگی قذافی سٹیڈیم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا ئیگا ، وزیر اعلیٰ بھی شر کت کرینگی۔۔

ساہی وال/سرگودہا (نمائندہ دنیا)تحصیل ساہیوال سمیت صوبہ بھر کی نو تعینات کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز اپنی ذمہ داریاں 6 جنوری سے سنبھال کر فیلڈ ورک کا آغاز کر دیں گی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ساہیوال تحصیل میں 29 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق 6 جنوری کو ساہیوال سمیت پنجاب بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور نو تعینات سی ایچ آئیز کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کی مہمانِ خاص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔اس تقریب میں تمام ورکرز، سپروائزرز اور سی ایچ آئیز کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل سطح پر فوکل پرسن مقرر کر کے ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں