ڈی پی او میانوالی کابین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں کا دورہ
ڈی پی او میانوالی کابین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں کا دورہچیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی۔۔
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے ہارڈ ایریا میں واقع بین الصوبائی بارڈر دریائی چیک پوسٹ درہ تنگ، پٹرولنگ پوسٹ درہ تنگ، چیک پوسٹ قبول خیل اور جوائنٹ چیک پوسٹ بھٹانوالی سی پیک انٹرچینج کا الگ الگ دورہ کیا۔ ڈی پی او نے چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی، ان میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او میانوالی نے چیک پوسٹوں پر نصب تھرمل کیمروں کی ورکنگ چیک کی اور حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے نفری کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زیرِ تعمیر چیک پوسٹ قبول خیل پر جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل سب انسپکٹر خرم شہزاد بھی ہمراہ موجود تھے۔