درخت چوری ، سیکرٹری فاریسٹری کا نوٹس، 3 اہلکاروں کے تبادلے

درخت چوری ، سیکرٹری فاریسٹری کا نوٹس، 3 اہلکاروں کے تبادلے

درخت چوری ، سیکرٹری فاریسٹری کا نوٹس، 3 اہلکاروں کے تبادلے ...4 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کندیاں میں ایف آئی آر درج

میانوالی (نامہ نگار)میڈیا پر کندیاں ساؤتھ کے جنگلات سے لاکھوں روپے مالیت کے سفیدے کے درختوں کی چوری کی خبر شائع ہونے پر سیکرٹری فاریسٹری اینڈ وائلڈ لائف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او ساؤتھ اسد علی اور 3 فاریسٹ گارڈز کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ایس ڈی او ساؤتھ اسد علی کو ٹریننگ سکول مری منتقل کیا گیا جبکہ فاریسٹ گارڈز کفایت اللہ، ہدایت اللہ اور صلاح الدین کو سرگودھا ٹرانسفر کیا گیا۔ سپیشل انکوائری ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق کندیاں ساؤتھ سے تقریباً 12 لاکھ 34 ہزار روپے مالیت کے درخت چوری کیے گئے تھے ، جس کے سلسلے میں 4 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کندیاں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں