فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 ہزار فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ، 118 بند
فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 ہزار فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ، 118 بندانتہائی ناقص انتظامات پر 118 فوڈ پوائنٹس کو عارضی طور پر بند کیا گیا۔۔
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کے خلاف اپنی کارروائی رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 74 ہزار فوڈ پوائنٹس کی جانچ کی، جن میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو 70 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔انتہائی ناقص انتظامات پر 118 فوڈ پوائنٹس کو عارضی طور پر بند کیا گیا جبکہ خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کے 167 کیسز درج کیے گئے ۔ فوڈ لیب کے جدید آلات سے 1 ہزار خوراکی نمونوں کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ اس دوران 87 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ اور 15 ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔