بجلی اور گیس کے بحران سے بیکولائٹ انڈسٹری دبائو کا شکار ہزاروں مزدور بیروزگار چولہے ٹھنڈے

بجلی اور گیس کے بحران سے بیکولائٹ انڈسٹری دبائو کا شکار ہزاروں مزدور بیروزگار چولہے ٹھنڈے

بجلی اور گیس کے بحران سے بیکولائٹ انڈسٹری دبائو کا شکار ہزاروں مزدور بیروزگار چولہے ٹھنڈے شہر کے مختلف علاقوں میں بیکو لائٹ مصنوعات کی تیاری کی جاتی اور مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ ایران، بنگلہ دیش، افغانستان، سعودی عرب بھی بھجوائی جا تی ہے ،حکوت سے فوری اقدامات کا مطالبہ۔۔

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بجلی اور خام مال کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور گیس کی حالیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سرگودھا کی بیکو لائٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ درجنوں یونٹس کے بند ہونے سے ہزاروں مزدور، جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل ہے ، بیروزگار ہو گئے ہیں، جبکہ متوسط اور نچلے طبقے کے گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔انڈسٹریل زون، فیکٹری ایریا، استقلال آباد، طارق آباد، کوٹفرید، محمدیہ کالونی، منور کالونی، منظور ٹاؤن، مجاہد کالونی، رحمانپورہ، اسلام پورہ، نذیر کالونی، مقام حیات، جناح کالونی، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بیکو لائٹ مصنوعات کی تیاری کی جاتی ہے ، جو ملک کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ ایران، بنگلہ دیش، افغانستان، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں بھی برآمد کی جاتی ہیں۔صدر الیکٹریکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، شیخ آصف وہرہ، کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس انڈسٹری کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو سرمایہ کاری کم ہونے کے ساتھ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں