36 کلومیٹر روڈ کو کشادہ و دو رویہ بنانے کے لیے سفارشات پیش کر دیں،عادل عبداللہ خان روکھڑی
موچھ (نمائندہ دنیا)عادل عبداللہ خان روکھڑی سابق ایم پی اے و ممبر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی میانوالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب سے ملاقات کی اور جہاز چوک میانوالی سے سی پیک تک 36 کلومیٹر روڈ کو کشادہ و دو رویہ بنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کیں۔ اور این اے 90کے علاقوں کہ موضع شاہ نواز وآلہ کچہ گجرات، دوابہ، نورنگہ روکھڑی و محمد شریف والی میں دریائی کٹاؤ کی وجہ سے متاثر ہونے و ان آبادیوں کے نقصانات سے بھی چیرمین پلاننگ و ڈویلپمنٹ کمیشن بورڈ کو مکمل آگاہ کیا۔