جنرل اسٹور میں چوری، سات لاکھ سے زائد کا سامان لوٹ لیا گیا

 جنرل اسٹور میں چوری، سات  لاکھ سے زائد کا سامان لوٹ لیا گیا

کمرمشانی (نمائندہ دنیا) تحصیل عیسیٰ خیل کے تھانہ کمرمشانی کی حدود میں رات گئے چوری کی بڑی واردات پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی تا بنوں مین روڈ پر واقع السیف جنرل اسٹور مندہ خیل کے تالے توڑ کر چور نقد رقم، چائے ، شیمپو اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ، مجموعی نقصان سات لاکھ روپے سے زائد بتایا جا رہا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی۔ واردات پر تاجران اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں