ستھرا پنجاب اتھارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل، یکم فروری سے فعال ہوگا
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) ستھرا پنجاب اتھارٹی کا صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے مکمل تنظیمی ڈھانچہ تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے کی تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں 31 جنوری 2026 تک غیر فعال کر دی جائیں گی جبکہ یکم فروری 2026 سے ستھرا پنجاب اتھارٹی اور اس کے ماتحت 41 اضلاع میں قائم ایجنسیز کو فعال کر دیا جائے گا۔ تنظیمی ڈھانچے کے تحت اتھارٹی میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈی جیز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات ہوں گے ۔