رکشے کا 60ہزار کا انجن چوری ،شہری کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا
شعیب سے 50ہزار روپے اور 50ہزار کا فون چھین لیا ،چوری کی 2وارداتیں
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بے قابو، شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ، نامعلوم چور راشد اقبال کے رکشہ کا انجن چوری کر کے فرار ہو گئے ، جس کی مالیت تقریباً 60 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ۔ اسی طرح دودہ کے رہائشی شعیب ریاض کو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 50 ہزار روپے نقدی اور 50 ہزار روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون لوٹ لیا۔ مانگنی کے رہائشی سکندر حیات کے ڈیرے سے نامعلوم چور 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی گائے چوری کر کے لے گئے ۔ دودہ کے رہائشی امتیاز علی کے مدینہ کالونی میں زیرِ تعمیر گھر سے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر پمپ چوری ہو گیا۔