کانسٹیبلوں کی محکمانہ پروموشن کے سلسلہ میں لسٹ اے کا امتحان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا صہیب اشرف کی ہدایت پر کانسٹیبلوں کی محکمانہ پروموشن کے سلسلہ میں لسٹ اے کا امتحان ذکاء اﷲ شہید پولیس لائن میں منعقد کیا گیا۔۔۔
جس کے تمام مراحل کی مانیٹرنگ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی نے کی،پروموشن کمیٹی ممبران ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھی موجود تھے ، اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور اسکو مزید شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں میں استعداد کار بڑھانے اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں محکمانہ ترقی اہم کردار ادا کرتی ہے ، پروموشن لسٹ اے کا انعقاد 100 فیصد میرٹ پر کیا جا رہا ہے ۔