ملکی ترقی کیلئے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ ناگزیر:، ڈاکٹر زاہد غوری

ملکی ترقی کیلئے کرپشن اور کمیشن کا  خاتمہ ناگزیر:، ڈاکٹر زاہد غوری

بھلوال (نمائندہ دنیا) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ ملک کی حقیقی ترقی کے لیے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن میں ملوث افراد کو ملازمت سے برطرف، مراعات واپس لے کر تاحیات نااہل نہیں کیا جائے گا، ترقی ممکن نہیں۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن اور کمیشن ہے ، جس کی وجہ سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو پا رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس ناسور کے خاتمے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں