دھند کے باعث حدِ نظر صفر، مختلف مقامات پر حادثات، سردی کی شدت میں اضافہ
بھلوال (نمائندہ دنیا) حالیہ شدید دھند کے باعث جہاں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں غیر ضروری سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔
دھند کے باعث مختلف علاقوں میں حدِ نظر صفر ہونے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جس کے نتیجے میں سرکاری دفاتر میں رش کم جبکہ کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ شدت آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔