سی ای او ہیلتھ کا آر ایچ سی کندیاں کا اچانک دورہ،صفائی کی ناقص صورتحال پر برہم
کندیاں (نمائندہ دنیا) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے دیہی مرکز صحت کندیاں کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ نشاندہی کردہ خامیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر دور کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت، سستی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔