مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 8افرادگرفتار، رقم، موبائل فونز برآمد، مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا) پپلاں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی مخبر کی اطلاع پر کی گئی ۔گرفتار ملزمان میں رانا رضوان، عبد الوہاب، صبغت اللہ، زاہد حسین، محمد نزاکت، محمد نذیر، محمد ندیم اور محمد حسنین شامل ہیں۔ پولیس نے داؤ پر لگی 35 ہزار 300 روپے کی رقم، دس موبائل فون مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور تین اصیل مرغ برآمد کیے ۔ریڈ کے دوران رانا ابوبکر، رانا حسن، بشیر اور دیگر نامعلوم جواری فرار ہوگئے ، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔