آٹا سمگلنگ ناکام،120 گٹو آٹا برآمد، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ بانگی خیل پولیس نے آٹا گندم کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ،کارروائی کے دوران پنجاب سے کے پی کے آٹا لے جانے والی ڈالے کو روکا گیا، جس سے 120 گٹو آٹا گندم برآمد کیا گیا۔
ڈالہ تھانے میں بند کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ڈی پی او نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔