عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،میاں شہباز احمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں شہباز احمد نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 74 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جائیں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔
وہ بھاگٹانوالہ میں صحافی برادری سے گفتگو کر رہے تھے ۔میاں شہباز احمد کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 74 کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا، تاہم اب سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی، سیوریج، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جامع ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔