الخدمت فاؤنڈیشن کا فری آئی اور میڈیکل کیمپ 16 جنوری کومنعقد ہوگا

الخدمت فاؤنڈیشن کا فری آئی اور  میڈیکل کیمپ 16 جنوری کومنعقد ہوگا

بھیرہ (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام فری آئی کیمپ اور میڈیکل کیمپ 16 جنوری کو الخدمت ہسپتال بھیرہ میں منعقد کیا جائے گا۔

کیمپ انچارج لائن مطلوب پراچہ کے مطابق الشفاء آئی ہسپتال چکوال کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کریں گے ۔ مستحق مریضوں کو مفت ادویات، لینز، عینکیں فراہم کی جائیں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر آنکھوں کے آپریشن بھی مکمل طور پر مفت کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں