آئین پاکستان ریاستی استحکام کی ضمانت ہے ، ملک شہادت اعوان

 آئین پاکستان ریاستی استحکام کی  ضمانت ہے ، ملک شہادت اعوان

خوشاب (نمائندہ دنیا) سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ آئین کسی بھی ریاست کے استحکام کی ضمانت ہوتا ہے۔

اور پاکستان پیپلز پارٹی نے قوم کو 1973ء کا متفقہ آئین دے کر ملک کی مضبوط بنیاد رکھی۔جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فسادی ٹولے نے آئین سے ٹکرانے اور ریاستی اداروں پر حملے کر کے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کی، تاہم اب ان سازشوں کے کردار بے نقاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمہوری تقاضوں کے تحت مذاکرات کی پیشکش کی مگر اسے کمزوری سمجھ کر رد کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں