افسروں کی ملی بھگت سے انجینئرنگ برانچ میں کام کرنے والے اہلکار معطل
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹو افیسر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا ارسلان حیدر نے افسران کی مبینہ ملی بھگت کے تحت انجینئرنگ برانچ میں کام کرنے والے اہلکار بابر ظفر کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر ظفر کا اصل تعلق گارڈن برانچ سے ہے ، تاہم اس نے مبینہ طور پر سازباز کے ذریعے اپنے تبادلے کے آرڈر انجینئرنگ برانچ میں کروا رکھے تھے ۔ بابر ظفر گزشتہ کئی برسوں سے تعمیراتی کاموں، واٹر سپلائی اور دیگر امور کا انچارج بنا ہوا تھا ،بابر ظفر کے خلاف کرپشن الزامات کی باقاعدہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔