نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کو واسا اور ٹھیکیدار کے پانی کے بلز وصول
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) واسا سرگودھا نے پینے کے پانی کے بلز نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کے مکینوں کو بھیجنا شروع کر دیئے ہیں۔
جبکہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے پینے کے پانی کا ٹھیکہ ہوا ہے اور ٹھیکیدار کا عملہ اہل علاقہ سے پینے کے پانی کی فیس وصول کررہا ہے واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے سیوریج فیس کے ساتھ پینے کے پانی کے ٹیکس کے بلز دے دیئے گئے ہیں ادا کرنے والوں کے بلز سیوریج ٹیکس میں آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کرلئے جائینگے ۔