ٹریفک پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)قانون شکنی کی پاداش میں روکنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ٹرک ڈرائیور قانون کی زد میں آ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد روڈ پر 58بیرئیر کے قریب ناکہ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک تیز رفتار ٹرک کو روک کر چالان کرنے کیلئے کاغذات طلب کئے تو ٹرک ڈرائیور جس کا نام بابر بتایا جاتا ہے نے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے اہلکار کو غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، جس پر موصوف کو مقامی تھانے میں بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔