کندیاں :سرکاری ، نجی ہسپتال شام کے بعد بند ، قیمتی جانیں ضائع

 کندیاں :سرکاری ، نجی ہسپتال شام کے بعد بند ، قیمتی جانیں ضائع

کندیاں :سرکاری ، نجی ہسپتال شام کے بعد بند ، قیمتی جانیں ضائعایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو میانوالی یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں اور گردونواح کے مکین شام کے اوقات میں بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہر بھر میں شام کے بعد کوئی بھی پرائیویٹ ہسپتال یا کلینک فعال نہیں رہتا جبکہ سرکاری ہسپتال کو بھی صرف ایک ڈسپنسر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو پندرہ سے بیس کلومیٹر دور میانوالی یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جس کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے سے متعدد مریض راستے ہی میں دم توڑ جاتے ہیں۔شہریوں نے میڈیا کے ذریعے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں میں شام کے اوقات کے دوران سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں