بھیرہ میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پر 5دکانیں سیل
بھیرہ میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پر 5دکانیں سیل پیرا کی کارروائی ،متعدد دکانداروں پر جرمانے ، زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل
بھیرہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر کی ہدایات پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے تحصیل بھیرہ میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور غیر مجاز پیٹرول نوزلز کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔انفورسمنٹ آفیسر بھیرہ رانا تنزیل الرحمن کی سربراہی میں بھیرہ سٹی، علی پور سیداں اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والی پانچ دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا کہ یہ آپریشن زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ ہے ۔ کارروائی میں سسٹم سپورٹ آفیسر محمد شکیل، انویسٹیگیشن آفیسر انس اور انویسٹیگیشن آفیسر طلحہ چوہدری نے بھی فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔