واپڈا صارفین کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کروں گا ،بھوانی شنکر
واپڈا صارفین کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کروں گا ،بھوانی شنکر بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن ،کرپٹ اہلکار برداشت نہیں کرونگا،ایس ڈی او
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )ایس ڈی او واپڈا کلورکوٹ بھوانی شنکر نے کہا ہے کہ واپڈا صارفین کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کروں گا ،میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا ،واپڈا کی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں اور بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ واپڈا کے تمام صارفین قابل احترام ہیں، ان کے مسائل جائز شکایات کا ازالہ ان کے فرائض میں شامل ہے کرپشن اور کرپٹ اہلکاروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور کام صرف اور صرف میرٹ پر ہوگا انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور واپڈا کی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا بڑا جرم ہے ، اس کے مرتکب افراد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔