نسیم کالونی میں سیوریج منصوبہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
نسیم کالونی میں سیوریج منصوبہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیاآدھا ادھورا سیوریج سسٹم، بارش میں گندے جوہڑ، مکینوں کا شدید احتجاج
خوشاب (نمائندہ دنیا) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مرحلہ وار پالیسی کے باعث نسیم کالونی جوہرآباد میں بچھایا گیا سیوریج نظام شدید مسائل کا باعث بن گیا ہے ۔چند گلیوں میں سیوریج لائن ڈال کر باقی گلیوں کو محروم رکھا گیا، جس کے باعث نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔ بارش کے دنوں میں پانی کئی کئی روز کھڑا رہتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام محروم گلیوں میں سیوریج لائن بچھا کر اس سنگین مسئلے کا فوری حل کیا جائے ۔