ڈمپرز ڈرائیورز کو ڈرادھمکا ’’جگا‘‘ لینے والا ٹریفک اہلکار گرفتار
ڈمپرز ڈرائیورز کو ڈرادھمکا ’’جگا‘‘ لینے والا ٹریفک اہلکار گرفتار شاہد محمود کے ساتھ 2کارندے رضوان اور ناصر بھی زیرحراست ،مقدمہ درج
46اڈا(نمائندہ دنیا)فیصل آباد روڈ تھانہ عطاشہید کے علاقہ 58بیریل پر ناکہ پر ڈمپرز ڈرائیورز کو ڈرادھمکا کر پانچ پانچ سو روپے وصول کرنے ٹریفک اہلکار شاہد محمود باجوہ اور اس کے دو کارندوں رضوان نسوانہ سکنہ 54جنوبی اور ناصر قصاب سکنہ 58جنوبی کو پولیس نے گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان دن کے اوقات میں ڈمپرز ڈرائیوروں سے رشوت کے نام پر’’ جگا ‘‘وصولی کررہے تھے ۔ڈرائیورز کی شکایت پر پولیس تھانہ عطائشہید نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔