25 ٹن آٹا سمگلنگ ناکام بنا دی گئی ، ٹرک بند، ڈرائیور گرفتار

 25 ٹن آٹا سمگلنگ ناکام بنا دی گئی ، ٹرک بند، ڈرائیور گرفتار

25 ٹن آٹا سمگلنگ ناکام بنا دی گئی ، ٹرک بند، ڈرائیور گرفتار پنجاب سے آٹا کے پی کے آٹا سمگل کیا جارہاتھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

کالاباغ (نمائندہ دنیا) تھانہ کالاباغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹا گندم کی بڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات اور ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر تھانہ کالاباغ نے کارروائی کے دوران پنجاب سے خیبر پختونخوا آٹا سمگل کرنے والے ایک ٹرک کو روکا گیا، جس سے 25 ٹن آٹا گندم برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ٹرک کو تھانے میں بند کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے اس موقع پر کہا کہ عوامی اشیائے ضروریہ کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ڈی پی او میانوالی کا بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں کا دورہ کالاباغ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے ہارڈ ایریا میں واقع بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی پی او نے دریائی چیک پوسٹ کنڈل، پٹرولنگ پوسٹ شہید ہارون الرشید کنڈل اور جوائنٹ چیک پوسٹ بھٹانوالا سی پیک انٹرچینج کا الگ الگ وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ڈی پی او میانوالی نے چیک پوسٹوں پر نصب تھرمل کیمروں کی ورکنگ بھی چیک کی اور حالیہ ملکی حالات کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے نفری کو ضروری ہدایات دیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں