ڈاکٹرز کو ہاتھ سے نسخہ لکھنے سے روکنے کیلئے قانون سازی
ڈاکٹرز کو ہاتھ سے نسخہ لکھنے سے روکنے کیلئے قانون سازیتمام ہسپتالوں میں کمپیوٹرائزڈ نسخہ لازم قرار، کمیشن مافیا کے خاتمے کا فیصلہ
بھلوال (نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو ہاتھ سے نسخہ لکھنے سے روکنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کوئی بھی ڈاکٹر ہاتھ سے نسخہ تحریر نہیں کرے گا بلکہ کمپیوٹر کے ذریعے واضح نسخہ جاری کیا جائے گا۔فیصلے کا مقصد ادویات کے ناموں کی درست تفہیم اور میڈیکل کمیشن مافیا کا خاتمہ ہے ۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض ڈاکٹرز اپنے کمیشن کے لیے ایسی ادویات تحریر کرتے ہیں جو صرف مخصوص میڈیکل سٹورز ہی سمجھ سکتے ہیں۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ اگر کمپیوٹرائزڈ نسخہ ممکن نہ ہو تو ادویات کے نام واضح اور صاف الفاظ میں تحریر کیے جائیں تاکہ مریض کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔