عوامی ریفرنڈم ،میانوالی میں کیمپ آ ج لگایا جائیگا،جاوید اقبال ساجد

 عوامی ریفرنڈم ،میانوالی میں کیمپ  آ ج لگایا جائیگا،جاوید اقبال ساجد

میانوالی (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا آغاز آج 15 جنوری سے ہو رہا ہے ۔

 اس سلسلے میں پنجاب بھر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور اہم مقامات پر کیمپس قائم کیے جائیں گے جہاں کارکنان بیلٹ پیپرز کے ذریعے عوامی رائے حاصل کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے بتایا کہ میانوالی شہر میں افتتاحی کیمپ آج دوپہر ایک بجے جنوبی ریلوے پھاٹک وانڈھی گھنڈوالی میں لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منظور شدہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ غیر جمہوری ہے ۔اور ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں