بلاول بھٹو ہی ملک و قوم کا مستقبل ہیں، ملک ذیشان اعوان

بلاول بھٹو ہی ملک و قوم کا مستقبل  ہیں، ملک ذیشان اعوان

خوشاب (نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے راہنما اور ممتاز سماجی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار کے حقیقی امین بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

جوہرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فرقہ واریت، دہشت گردی، غربت اور بے یقینی کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر بحرانی دور میں ملک کو سنبھالا دیا، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر ہے اور آج بھی عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں