سیوریج سسٹم نہ ہونے پر بھی دیہی علاقوں میں مشینری فراہم
سیوریج سسٹم نہ ہونے پر بھی دیہی علاقوں میں مشینری فراہمنالی سسٹم ہونے کی وجہ سے مشینری دفتر میں کھڑی کھڑی ضائع ہو رہی ہے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ناقص منصوبہ بندی دیہی علاقوں میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کے فنڈ سے سکر اور دیگر مشینری خرید کر ادارے کے حوالے کر دی گئی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کے 17کروڑ کے ڈویلپمنٹ فنڈز سے سکر ،جیٹر ز،ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دیگر بھاری مشینری خری کر ضلع بھر میں سیوریج اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے واسا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈسٹرکٹ کونسل کو دی گئی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کے دیہی علاقوں میں سیوریج کے بجائے نالی سسٹم ہے جس سے یہ مشینری ضلع کونسل کے دفتر میں کھڑی کھڑی ضائع ہو رہی ہے اور وسائل کی بہتر طریقے سے منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔