پتنگ فروش گرفتار ، 340پتنگیں،درجنوں چرخیاں کیمیکل ڈور برآمد
پتنگ فروش گرفتار ، 340پتنگیں،درجنوں چرخیاں کیمیکل ڈور برآمد پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،ڈی پی او
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیس پتنگ فروش کو گرفتار کر کے پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کر لی بتایا جاتا ہے کہ ملزم ناصر سے 340 پتنگیں،درجنوں کیمیکل ڈوریں اور وٹک رقم برآمد ہوئیں ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔