ڈی سی خوشاب کی زیر صدارت سیف سٹی پروگرام بارے اجلاس
خوشاب(نمائندہ دُنیا )سیف سٹی پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او سیدہ عمارہ شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی غزالہ کنول ،اے ڈی سی آر عبداﷲ خان ،سی ای او ضلع کونسل احسن عنایت ،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل،ہائی وے ،ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں خوشاب،جوہرآباد شہر کی مین اور اہم شاہراہوں جہاز چوک جوہرآباد ،مظفر گڑھ روڈبائی پاس روڈ جوہر آباد ، خوشاب کٹھہ چوک ویگر ایریاز میں سیف سٹی کیمروں،مین سٹریٹ لائٹس ،سائن بورڈ،زیبرہ کراسنگ اور سپیڈ بریکر کی جگہ کا تعین کیا گیا۔ خوشاب میں سندرال چوک،مدھانوالہ چوک ،کٹھہ چوک ،نیو اور پرانا لاری اڈا روڈ سیٹلائیٹ ٹاون جوہرآباد روڈ خوشاب اور جوہرآباد میں ضلع کونسل ،جہاز چوک،شوگر ملز پھاٹک جوہرآباد میانوالی روڈ پر سٹریٹس لائٹس کی تنصیب کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کہ کہ سیف سٹی کیمروں اور سٹریٹ لائٹس،سائن بورڈ ،زیبرہ کراسنگ کے کاموں کو جلد پایہ تکمیل پہنچایا جائے علاوہ ازیں ہائی وے پر ہیوی ٹریفک قوانین پر سو فیصد عملدرآمد بنایا جائے ۔