مین بازاری لاہور گیٹ میں آگ لگنے کا مقدمہ درجٍ

مین بازاری لاہور گیٹ میں  آگ لگنے کا مقدمہ درجٍ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تحصیل ساہی وال کے علاقے مین بازاری لاہور گیٹ میں تین روز قبل لگنے والی آگ کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔

مدعی غلام قمر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے برتن سٹور میں آگ لگنے سے تمام فرنیچر اور سامان جل کر راکھ ہو گیا اور بلڈنگ بھی گر گئی، جس سے مجموعی طور پر آٹھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ ایف آئی آر میں نثار اور محمد شفیق نامی افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور ان پر آگ لگا کر نقصان پہنچانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں