مختلف علاقوں میں چوری و نقب زنی کے واقعات ، مقدمات درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ظفر کالونی، سلیمان پورہ بھلوال، ٹاہلی والا، پنڈی کوٹ، 104جنوبی، 105شمالی، نواں کوٹ، 15جنوبی، معظم آباد، سالم اور غازی خورد میں چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتیں ۔
وارداتوں میں محمد حمزہ، محمد کامران، محمد عرفان، رشید کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری ہو گئیں۔ 105شمالی کے محمد ریاض اور نواں کوٹ کے آفاق شاہ کے گھروں کی چھتوں سے قیمتی سولر پلیٹیں، 15 جنوبی کے محمد آصف، معظم آباد کے محمد عاطف اور سالم کے دلاور عباس کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔غازی خورد کے سلطان احمد کے ڈیرہ سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے مویشی بھی چوری کر لیے گئے ۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔