افسر شاہی کے رویے کی وجہ سے ملک کی ترقی رک گئی:توصیف ڈھڈی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما توصیف ڈھڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں افسر شاہی کی رویے کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا۔
ان کے مطابق سب سے بڑی رکاوٹ وہ افسران ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ملک کے اصل وارث وہی ہیں اور ان کے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔توصیف ڈھڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام افسران کو اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، لیکن چھوٹے سے چھوٹے آفیسر کے دفتر میں بھی گیٹ پر بیٹھا شخص عام شہری کو بغیر اجازت اندر نہیں جانے دیتا۔ اس رویے کی وجہ سے عوامی مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔