مڈھ رانجھا میں ٹریفک حادثہ اسامہ غیاث میلہ کا اظہارِ افسوس

مڈھ رانجھا میں ٹریفک حادثہ اسامہ غیاث میلہ کا اظہارِ افسوس

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دُنیا )تھانہ مڈھ رانجھا کی حدود میں پیش آنیوالے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 14قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 83اسامہ غیاث میلہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اسامہ غیاث میلہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی دلخراش ہے ، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے ۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں