ہمارا حلقہ ترقیاتی کاموں میں سب سے آگے :چو دھری عامر سلطان
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام حلقوں میں ان کا حلقہ ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے سب سے بہترین ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ الحمدﷲ کوئی ایسا گاؤں نہیں ہے جہاں کارپٹ سڑک نہ بچھائی گئی ہو، گیس کی سہولت فراہم نہ کی گئی ہو، یا تعلیم و صحت کی سہولیات موجود نہ ہوں، اور اس پر انہیں فخر ہے ۔چودھری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اب لوگ کچھ بھی کہہ لیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ سب سے زیادہ کام انہی نے کروائے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض لوگ ان کے منظور شدہ منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنی کوششیں دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن عوام جانتے ہیں کہ حقیقی کام کس نے کروائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاﷲ موقع ملنے پر حلقہ کے عوام کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔