شاہپور جیل کے قیدیوں میں رفا سوسائٹی کی جانب سے ٹوپیاں اور جرابیں تقسیم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)رفا سوسائٹی عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر حاجی محمد دین کی قیادت میں دکھی انسانیت کے جذبے کے تحت شاہپور جیل کے قیدیوں کے لیے 300 ٹوپیاں اور جرابیں تقسیم کی گئیں۔
سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے میاں طاہر محمود اور ان کے وفد نے جیل انتظامیہ کے تعاون سے قیدیوں میں خود جا کر یہ ٹوپیاں اور جرابیں تقسیم کیں۔سیکرٹری اطلاعات امیر افضل اعوان نے بتایا کہ رفا سوسائٹی دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے اور سوشل ویلفیئر کی ڈپٹی ڈائریکٹر زیبا عندلیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما منظور کی تجویز پر سردی سے بچاؤ کے لیے یہ پیکج قیدیوں کو فراہم کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ رفا سوسائٹی ہسپتال میں جدید ترین طبی سہولیات کے ساتھ مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ ضرورت مندوں کو مکمل اور بروقت طبی امداد میسر ہو۔